بریلی میں آج 20 دسمبر کا دن ضلع انتظامیہ اور پولیس محکمہ کے لیے سخت امتحان کا دن ہے۔ کئی سماجی تنظیموں نے آج شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس میں شہر کے علاوہ مضافات سے بھی کئی تنظیموں کے شرکت کا امکان ہے۔
بھیم آرمی ضلع انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ ساتھ لوگوں کی نگاہ کا مرکز ہوگی۔ ضلع انتظامیہ نے بریلی شہر میں انٹرنیٹ سروس کو فوراً بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس مظاہرے میں شہر بریلی کے علاوہ مضافات سے بھی کئی تنظیموں نے شرکت کرنے کا اعلان کردیا ہے، وہیں دوسری جانب آل انڈیا اتّحاد ملّت کونسل کے قومی صدر نے اپنے خلاف درج مقدمے کے برعکس گرفتاری دینے کا اعلان کیا ہے۔