اردو

urdu

ETV Bharat / state

امروہہ: لینڈ مافیاؤں کے خلاف پولیس کی کارروائی - SDM Vivek Yadav

ضلع امروہہ کے تحصیل منڈی دھنورا علاقے کے گنگا کھادر میں ایس ڈی ایم کی ہدایت پر پولیس محکمہ نے ساڑھے تین سو بیگھا سرکاری اراضی کو آزاد کرا لیا ہے۔

امروہہ: لینڈ مافیاؤں کے خلاف پولیس کی کاروائی
امروہہ: لینڈ مافیاؤں کے خلاف پولیس کی کاروائی

By

Published : Nov 21, 2020, 7:30 AM IST

ریاست اترپردیش کے امروہہ ضلع کی تحصیل منڈی دھنورا کے گاؤں درا نگر اتمالی، بھوگ پور اور گلالپور میں، لینڈ مافیا، ساڑھے تین سو بیگھا سرکاری اراضی پر غیر قانونی طور سے قبضہ کر کے فصل بوائی کی کوشش کر رہے تھے۔

اس دوران سرکاری اراضی پر قبضے کی اطلاع موصول ہونے پر ایس ڈی ایم وویک یادو کی سربراہی میں ٹیم نے چھاپہ ماری کی اور لینڈ مافیاؤں کے زیر قبضہ 350 بیگھا گرام سماج کی اراضی کو آزاد کرایا۔

ویڈیو
موقع سے ملی ٹریکٹر ٹرالی کو پولیس نے قبضہ میں لے لیا اور غیر قانونی قبضہ کرنے والے لینڈ مافیاؤں کے خلاف اینٹی لینڈ مافیا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

Crime

ABOUT THE AUTHOR

...view details