غازی آباد: اترپردیس میں ضلع غازی آباد سے لونی کے بی جے پی رکن اسمبلی کی مسلمانوں کو دھمکیاں دینا، ان کے ہوٹلوں کو بند کرنا، اور ان کے خلاف اشتعال انگیز اور متنازع بیانات کا رد عمل کچھ مختلف انداز میں سامنے controversial video viral آیا ہے۔
اس حوالے سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں غازی آباد لونی کے کچھ لڑکے یہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ جب مرضی ہوگی تب مار دیں گے۔ ہم کسی سے ڈرتے نہیں ہیں، ہمارا بادشاہ ہمارے ساتھ ہے۔ اپنے ذہن سے غلط فہمیاں دور کر لو۔ نہیں تو پیتل اتنا ماروں گا کہ چیکھنے والا کنفیوز ہو جائے گا اور اتنی گولیاں چلائیں گے کہ لونی میں ایک ماہ تک کرفیو لگے گا۔