میرٹھ: ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ کی سماجی تنظیم ہم خیال فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہر ماہ کے آخری اتوار کو منعقد ہونے والی ادبی نشست و مشاعرے میں معروف شخصیت بوم میرٹھی جس نے طنزو مزاح میں شاعری کر مزاحیہ شاعری میں اپنا منفرد مقام بنایا، کے نام سے محفل کا انعقاد کیا گیا۔ بوم میرٹھی میرٹھ میں مزاحیہ شاعری کے میدان میں ایک ایسا نام ہے جس نے اپنے انداز سے سامعین کو خوب ہنسایا۔ بوم میرٹھی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے محفل میں تمام شعراء نے ان کے انداز میں شاعری کرنے کی کوشش کی اور ان کی یادوں کا تازہ کیا۔ اسی طرح میرٹھ کے کسی ایک شاعر کے نام سے ہر ماہ منعقد ہونے والی اس ادبی محفل میں مقامی شعرا کے علاوہ مختلف اضلاع کے شعرا کو مدعو کیا جاتا ہے تاکہ شہر میں ادب کی محفلوں کو زندہ رکھا جا سکے۔
اس کے علاوہ تنظیم کا مقصد موجودہ ملک کے حالات میں جس طرح سے منافرت پیدا کی جا رہی ہے اس نفرت کو دور کرنے کے لیے محفل میں کوی اور شعراء دونوں کو مدعو کیا جاتا ہے جس سے ہندو اور مسلمان کے درمیان پیدا کی جا رہی ہے دوریوں کو ختم کیا جا سکے ساتھ ہی شہر کے قدیمی شعرا جن کو نئی نسل نہیں جانتی ایسے شاعروں سے ان کو روشناس کرایا جاتا ہے۔ کنوینر کا کہنا ہے کہ ہمارے شہر میں ادب کا جو کارواں رک گیا تھا اس کی پھر سے شروعات سے شاعروں کو بھی اپنے ادب پیش کرنے کا موقع ملا ہے جس سے اردو زبان کو بھی فروغ ملے گا۔ اور ہمارے ملک کی گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ بھی ہے۔