اردو

urdu

ETV Bharat / state

Indara Dohrighat Rail Route in Mau: مئو میں اندارا دوہری گھاٹ ریل روٹ پر ریل خدمات جلد شروع کرنے کا مطالبہ

بنکر سنگھرش سمیتی Bunker Sangharsh Committee Mau کے جنرل سیکرٹری خورشید خان نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کہا کہ ریل روٹ کنورژن Akola-Khandwa Gauge Conversion مکمل ہونے تک جدوجہد جاری رہے گی۔ بنکر چاہتے ہیں کہ یہ ریلوے لائن جلد از جلد شروع کی جائے تاکہ وہ کم خرچ میں اپنے کاروباری سفر کو پورا کر سکیں اور پریشانیوں سے بچ سکیں۔ Indara Dohrighat Rail Route in Mau

Andara Dohrighat Rail Route in Mau: مئو میں اندارا دوہری گھاٹ ریل روٹ پر ریل خدمات جلد شروع کرنے کا مطالبہ
Andara Dohrighat Rail Route in Mau: مئو میں اندارا دوہری گھاٹ ریل روٹ پر ریل خدمات جلد شروع کرنے کا مطالبہ

By

Published : May 25, 2022, 3:58 PM IST

مئو:ریاست اتر پردیش کے مئو میں اندارا دوہری گھاٹ ریل روٹ Akola-Khandwa Gauge Conversionگزشتہ پندرہ سال سے بند پڑا ہے۔ سنہ 1894 میں مکمل ہوئی اس میٹر گیج ریل لائن پر سو سال سے زائد عرصہ تک ٹرین کی خدمات جاری رہیں۔ سال 2003 میں اندارا سے دوہری گھاٹ ریل روٹ Indara Dohrighat Rail Route پر ٹرین کی آمد و رفت مکمل طور پر بند کر دی گئی۔ برسوں تک یہ پورا ریل روٹ ویران رہا۔

مئو میں اندارا دوہری گھاٹ ریل روٹ پر ریل خدمات جلد شروع کرنے کا مطالبہ

وہیں وزارت ریل نے اس ریل روٹ کو براڈ گیج میں تبدیل کرنے کی تجویز کو منظوری دی تھی۔ 36 کلومیٹر مسافت والے ریل روٹ کو تین سال میں مکمل ہونا تھا، لیکن سست رفتار سے جاری تعمیر کی وجہ سے یہ ابھی تک مکمل نہیں ہو پایا ہے۔ اندارا دوہری گھاٹ ریل روٹ پر کئی ایسے قصبے ہیں، جہاں بنکروں کی کثیر آبادی مقیم ہے۔ یہاں ہزاروں کی تعداد میں پاور لوم نصب ہیں۔ Indara Dohrighat Rail Route in Mau

تقریبا پانچ لاکھ کی آبادی بنکاری کاروبار پر منحصر ہے۔ میٹر گیج ریل لائن کے دور میں اس روٹ پر واقع ادری، کوپاگنج، گھوسی جیسے بنکر اکثریت والے قصبوں سے ساڑیاں پورے ملک میں سپلائی کی جاتی تھیں۔ ریل لائن بند ہونے سے بنکر سڑک کے راستے کئی گنا زیادہ کرایا خرچ کر کے اپنا تیار مال فروخت کر رہے ہیں۔ IndaraDohrighat Rail Route in Mau

یہ بھی پڑھیں: Gaurav Kumar Rawat on Bunker's Problem: 'بنکروں کا مسئلہ سماج وادی پارٹی حل کرے گی'

اس معاملے میں بنکر سنگھرش سمیتی Bunker Sangharsh Committee Mau کے جنرل سیکرٹری خورشید خان نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کہا کہ ریل روٹ کنورژن مکمل ہونے تک جدوجہد جاری رہے گی۔ بنکر چاہتے ہیں کہ یہ ریلوے لائن جلد از جلد شروع کی جائے تاکہ وہ کم خرچ میں اپنے کاروباری سفر کو پورا کر سکیں اور پریشانیوں سے بچ سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details