اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش: نجی ہسپتالوں پرکارروائی - ایوشمان اسیکم کے معیار پر پورا نہ اترنے

ایوشمان اسیکم کے معیار پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے تین ہسپتال پر کارروائی کی گئی۔

CMO Raj Kumar
سی ایم او راج کمار

By

Published : Dec 13, 2019, 11:11 PM IST

مودی حکومت کے سب سے اہم اسکیم ایوشمان بھارت میں متعدد قسم کی بدعنوانی سامنے آرہی ہے۔

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں ایوشمان بھارت اسکیم کے معیار پر نجی اسپتال کھرے نہیں اتر رہے ہیں جس کی وجہ سے مرکزی حکومت نے نجی ہسپتالوں کی جانچ کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی تھی، اس ٹیم کی رپورٹ کے بعد میرٹھ کے تین ہسپتالوں پر کارروائی کرنے کے کاغذات سی ایم او کو سپرد کیا گیا ہے۔

سی ایم او راج کمار

سی ایم او راج کمار کا کہنا ہے کہ ایسے ہسپتال کی نشاندہی ہوئی ہے جنہوں نے ایوشمان اسکیم کے تحت علاج کا وعدہ کیا تھا اوراسکیم کا فائدہ بھی اسپتال کو دستیاب تھے لیکن ہسپتال میں اس مقدار میں سہولیات موجود نہیں تھی جو کاغذات میں دکھائے گئے تھے اس کے تحت جانچ اور تفتیشی کارروائی کی جاری ہے، رپورٹ آنے کے بعد ہی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرٹھ میں دو حکومتی ہسپتال ہیں جس پر کافی بوجھ ہوتا ہے ایسے میں اگر نجی اسپتالوں کو اسکیم میں شامل نہیں کیا گیا تو حکومتی ہسپتالوں پر کافی بوجھ بڑھ جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت آنے والے مزید دو اسپتالوں نے درخواست دی ہے کہ ان کو اس سے خارج کر دیا جائے۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر نجی ہسپتال اسکیم سے اپنے آپ کو دور رکھتے ہیں تو آنے والے دنوں میں سرکاری ہسپتالوں پر بڑا بوجھ ہوگا۔




ABOUT THE AUTHOR

...view details