اردو

urdu

ETV Bharat / state

سبزیوں پر مصنوعی رنگ چڑھانے والوں کے خلاف کارروائی - سبزیوں پر مصنوعی رنگ چڑھانے والوں کے خلاف کارروائی

اتر پردیش کےگوتم بدھ نگر کےمحکمہ فوڈ سیکورٹی اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے سبزیوں میں مصنوعی رنگ اور پالش کے استعمال کرنے والوں کے خلاف موثر کاروائی کی گئی۔

سبزیوں پر مصنوعی رنگ چڑھانے والوں کے خلاف کارروائی

By

Published : Aug 3, 2019, 11:18 PM IST

ایسے دکاندوراں کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے کی لیے مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس ضمن میں راکیش کمار اور فوڈ سیکورٹی افسر کی جانب سے گریٹر نوئیڈا واقع مدر ڈیری ،سفل بوتھ سے بینگن کا نمونہ اور سپینسر ریٹیل لمیٹڈ انسل پلازہ سے دھنیا اور پتہ گوبھی کا نمونہ ذخیرہ کر انکوائری کے لیے لکھنؤ لیبارٹری منتقل کیا ہے۔

اس کے علاوہ افسران نےچھلیرارا اور صدر نوئیڈا، سیکٹر 12 اور 82 نوئیڈا میں سبزی فروشوں کا معائنہ کر انہیں سبزیوں میں مصنوعی رنگوں کے استعمال اور پالش سے چمکائے جانے کی روک تھام کے سلسلے میں ضروری ہدایات دی گئیں۔

ضلع میں خالص سبزیوں کے دستیابی کے لیے مسلسل مہم چلائی جا رہی ہے۔تاکہ صحت دشمن عناصر عوام کی صحت سے کھلواڑ نہ ہو سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details