اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: غیر قانونی قبضہ کے خلاف کارروائی - Noida District Magistrate Sahas L.Y.

نوئیڈا کے پولیس کمشنر آلوک سنگھ اور ضلعی مجسٹریٹ سہاس ایل وائی کی قیادت میں آج سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضے کے خلاف مہم چلائی گئی جس میں 1.4690 ہیکٹر سرکاری اراضی کو غیر قانونی قبضے سے آزاد کرایا گیا۔

نوئیڈا:غیر قانونی قبضہ کے خلاف کاروائی
نوئیڈا:غیر قانونی قبضہ کے خلاف کاروائی

By

Published : Jul 31, 2020, 4:14 PM IST

دہلی سے متصل نوئیڈا کے پولیس کمشنر آلوک سنگھ اور ضلعی مجسٹریٹ سہاس ایل وائی کی قیادت میں آج ضلع انتظامیہ اور پولیس عہدیداروں نے سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضے کے خلاف مہم چلائی۔

نوئیڈا:غیر قانونی قبضہ کے خلاف کاروائی۔ ویڈیو

اس دوران ایس ڈی ایم دادری راجیو رائے، تحصیلدار راکیش اور ان کی ٹیم نے دادری کوٹ گاؤں میں 1.4690 ہیکٹر سرکاری اراضی کو غیر قانونی قبضے سے آزاد کرایا۔ بتایا جارہا ہے کہ آزاد کرائے گئے سرکاری اراضی کی مالیت تقریباً 6 کروڑ روپے کی ہے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے کہا کہ 'مستقبل میں بھی ضلع انتظامیہ کی جانب سے اس طرح کے کاروائی کو یقینی بنایا جائے گا اور سرکاری اراضی کو غیر قانونی قبضے سے آزاد کرایا جائے گا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details