ریاست اتر پردیش کے مرادآباد ضلع کے ایک پروگرام میں آئے اداکار کبیر اوم کشیب نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے شاہنواز اختر سے بات کی۔
اداکار کبیر اوم کشیب نے بتایا کہ انھوں نے ساودھان انڈیا کرائم پیٹرول کے ساتھ ساتھ بہت سے سیریلوں میں بھی کام کیا ہے۔ اداکار عامر خان کی مشہور فلم دنگل میں بھی کام کرچکے ہیں۔ انہوں نے آگے بتایا کہ آنے والی فلم سی رگیگ ہاسٹتا میں ان کا لیڈ رول رہے گا جس کا اجراء ایم ایکس پلیر پر کیا جائے گا وہ خصوصی طور پر مزاحیہ کردار نبھانے میں ماہر ہیں اور سب سے زیادہ کام انھوں نے مزاحیہ اداکار کے بطور کیا ہے۔