ریاست اترپردیش کے رامپور میں واقع تاریخی صولت پبلک لائبریری ایک لمبے عرصہ سے آپسی تنازعات کا شکار ہے۔
وہیں گذشتہ دنوں کورونا سے ہونے والی اموات کے درمیان لائبریری کے صدر سین شین عالم کے انتقال کے بعد سے لائبریری اراکین و ذمہ داران کے درمیان تنازع میں مزید اضافہ ہوگیا۔
آئیندہ اکتوبر تک لائبریری کے صدر کا انتخاب ہو سکتا ہے۔ اس دوران الزام در الزام کا سلسلہ جاری ہے۔
نیا تنازع لائبریری کے ایک گودام کے کرائے سے متعلق سامنے آیا ہے۔ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کارگزار صدر ذیشان مراد خان نے ان پر لگائے گئے الزامات کی تردید کی۔
رامپور کی تاریخی صولت پبلک لائبریری کے تنازعات ختم ہونے کے نام نہیں لے رہا ہے۔ اب نیا تنازع لائبریری کے ایک گودام سے متعلق منظر عام پر آیا ہے جس میں کچھ اراکین نے لائبریری کے گودام کے کرائے سے متعلق اپنے اعتراضات ظاہر کیے تھے اور موجودہ کمیٹی و کارگزار صدر پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ ذمہ داران لائبریری کے دستور کو نظرانداز کرتے ہوئے کام کر رہے ہیں۔