اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: اے سی پی عبد القادر نے ماسک نہ لگانے پر کانسٹیبل کا چالان کاٹا - urdu news

اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں اے سی پی عبدالقادر نے صحیح طریقے سے ماسک نہیں پہننے کی وجہ سے ایک سینئر کانسٹبل کا ایک ہزار کا چالان کاٹا۔

اے سی پی عبدالقاد نے ماسک نہ لگانے پر کانسٹبل کا چالان کاٹا
اے سی پی عبدالقاد نے ماسک نہ لگانے پر کانسٹبل کا چالان کاٹا

By

Published : May 31, 2021, 7:27 PM IST

گوتم بدھ نگر میں ڈیوٹی پر مامور ایک سینئر کانسٹبل کو مناسب طریقے سے ماسک نہیں پہننا بھاری پڑ گیا۔ ڈیوٹی کے دوران کانسٹبل منوج کمار نے ماسک کو مناسب طریقے سے نہیں لگایا تھا۔ ماسک ان کی ناک اور منہ سے نیچے تھا اور اس کی سزا کانسٹبل منوج کمار ملی ۔

موقع پر موجود اے سی پی عبد القادر نے منوج کا 1000 روپے کا چالان کاٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ قانون سب کے لئے یکساں ہے۔ ابھی تک سینکڑوں عام لوگوں کا ضلع میں ماسک نہ لگانے اور انہیں صحیح طور پر نہ پہننے کے لئے چالان کاٹا گیا ہے۔ لیکن پولیس اہلکاروں کے لئے ماسک پہننا بھی لازمی ہے۔ ماسک سے ناک اور منہ اچھی طرح سے ڈھکا ہونا چاہئے۔

در حقیقت گوتم بودھ نگر پولیس کووڈ پروٹوکول کی بھرپور انداز میں پیروی کررہی ہے۔ مختلف مقامات پر چیکنگ کی کاروائیاں جاری ہیں۔ پروٹوکول پر عمل نہ کرنے والوں کو پولیس چالان کررہی ہے۔ اب تک چالان سے کروڑوں روپے کا ریونیو جمع ہوچکا ہے۔

پولیس کمشنر آلوک سنگھ کا حکم یہ ہے کہ ہر اس شخص کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے جو کورونا کے رہنما خطوط پر عمل نہیں کرتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر پولیس اہلکار بھی کورونا قوانین کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details