اردو

urdu

ETV Bharat / state

Acid Attack victims: تیزاب حملے کے متاثرین کی بازآبادکاری

اترپردیش کے نوئیڈا میں تیزاب متاثرین خواتین کو ایک نئی زندگی ملی ہے، چھاؤں فاؤنڈیشن کی جانب سے تیزاب متاثرین کی بازآبادکاری کی جارہی ہے۔ Acid-affected women get new life in Noida۔

Acid attack victims
Acid attack victims

By

Published : May 19, 2022, 10:26 AM IST

نوئیڈا:تیزاب حملے کی متاثرین خواتین اب اتر پردیش کے نوئیڈا شہر میں Shero's Hangout Cafe چلائیں گے۔ اس خصوصی کیفے کو نوئیڈا اسٹیڈیم، سیکٹر-21A کے گیٹ نمبر 4 پر بنایا گیا ہے۔ Sheroes Hangout نامی اس کیفے کا افتتاح مقامی رکن پارلیمان ڈاکٹر مہیش شرما، رکن اسمبلی پنکج سنگھ اور نوئیڈا اتھارٹی کی سی ای او ریتو مہیشوری نے کیا۔ کیفے میں کھانے پینے کی اشیاء فروخت کی جائیں گی Acid attack victims will now run cafes۔

ویڈیو دیکھیے۔


جانکاری کے مطابق چھاؤں فاؤنڈیشن تیزاب کی شکار خواتین کے لیے کام کر رہی ہے۔ اسے بغیر نفع نقصان کی بنیاد پر چلایا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ چھاؤں فاؤنڈیشن تیزاب متاثرین خواتین کو آگے بڑھانے میں مدد کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اتھارٹی کی جانب سے اس میں تعاون کرتے ہوئے بغیر کسی فائدے متاثرین کو دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:


رکن پارلیمنٹ مہیش شرما Member of Parliament Mahesh Sharma نے کہا کہ نوئیڈا اتھارٹی تیزاب حملے کے متاثرین کو مرکزی دھارے سے جوڑنے کا کام کیا ہے اور جو باقی رہ گئی ہیں انہیں بھی ان کی اہلیت کے مطابق ملازمت کا موقع دیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details