اردو

urdu

ETV Bharat / state

گونڈا: تین سگی بہنوں پر تیزاب سے حملہ، ہسپتال میں داخل - سارے معاملے کی چھان بین کی جارہی ہے

اترپردیش کے ضلع گونڈا میں کچھ نامعلوم افراد نے گھر میں سوئی ہوئی تین سگی بہنوں پر تیزاب سے حملہ کر دیا جس سے تینوں بہنیں جھلس گئیں۔ تینوں کو ضلعی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

acid attack on three siblings sisters in gonda uttar pradesh
گونڈا میں تین سگی بہنوں پر تیزاب سے حملہ، ہسپتال میں داخل

By

Published : Oct 13, 2020, 3:49 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع گونڈا میں تیزاب سے حملہ کرنے کا ایک بڑا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جہاں تین سگی بہنوں پر سوتے وقت تیزاب سے حملہ کیا گیا ہے۔ اس حملے میں بڑی بہن شدید طور سے جھلس گئی ہے، جبکہ اس کی دو چھوٹی بہنیں بھی تیزاب کی زد میں آئی ہیں۔ تینوں کو ضلعی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ابھی تک اس واقعے کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولیس فی الحال اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

گونڈا میں تین سگی بہنوں پر تیزاب سے حملہ، ہسپتال میں داخل

تیزاب حملے کا یہ سنسنی خیز معاملہ ضلع کے پرس پور تھانہ علاقے کے پکا گاؤں کا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تینوں بہنیں ایک ہی کمرے میں سو رہی تھیں۔ کمرے میں لگے روشن دان سے تیزاب پھینکا گیا ہے۔ بڑی بہن پر تیزاب کی ایک بڑی مقدار گر گئی ہے اور وہ بری طرح جھلس گئی ہے، جبکہ دو دیگر بہنیں بھی تیزاب کی زد میں آگئیں۔ بڑی بہن کی عمر تقریبا 17 برس ہے جبکہ ایک کی عمر 10 برس اور چھوٹی کی عمر قریب 8 برس ہے۔

تیزاب حملے کے اس حیرت انگیز واقعے نے گاؤں میں ہلچل مچا دی ہے۔ متاثرہ کے والد کا کہنا ہے کہ تینوں بیٹیاں کمرے میں سو رہی تھیں کہ اچانک کسی نے کھڑکی سے ان پر تیزاب پھینک دیا۔ تینوں بیٹیوں کو جھلسی ہوئی حالت میں ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:عبادت گاہوں میں 200 افراد کے داخلہ دینے کا مطالبہ

پرس پور ایس او سدھیر سنگھ نے تیزاب حملے کی تصدیق کردی ہے اور اس سارے معاملے کی چھان بین کی جارہی ہے۔

اس پورے معاملے پر ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ شیلیش کمار پانڈے نے بتایا کہ تین سگی بہنوں پر کیمیکل سے حملہ ہوا ہے، وہ ضلعی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، سب کی حالت نارمل ہے۔ فارنسک ٹیم، ڈاگ اسکواڈ اور پولیس کی ٹیم اس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ تفتیش کے بعد ہی پتہ چل سکے گا کہ کیمیکل کس سے بنایا گیا ہے اور ان بہنوں پر حملہ کرنے والے افراد کون ہیں؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details