ریاست اترپردیش میں بدایوں کے تھانہ مجاریہ علاقے کے ایک گاؤں کی لڑکی جو عام آدمی پارٹی کی کارکن ہے۔ وہ تھانے سے اپنے گھر کی جانب جا رہی تھی کہ اچانک نا معلوم شخص نے اس پر تیزاب سے حملہ کرکے موقع سے فرار ہو گیا۔ جائے مقام پر پہنچی پولیس نے لڑکی کو ایمبولینس کے ذریعے ڈسٹرکٹ اسپتال روانہ کیا۔
جبکہ رات گئے پولیس کیس کی تفتیش کرتے ہوئے اس معاملے میں ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔ جس کے ساتھ پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔