غازی آباد: اتر پردیش کے ضلع غازی آباد پولیس نے غازی آباد کے سیہانی گیٹ علاقے میں جیولر وکاس ورما کو گولی مارنے والے دو بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا ہے ان کے پاس سے واردات میں استعمال کیے جانے والے اسکوٹی کو بھی پولیس نے ضبط کرلیا ہے۔ Accused of Shooting Jewelers in Ghaziabad Arrested
جانکاری کے مطابق بھگوت سوروپ بنواری لال جیولرز کی دکان سیہانی گیٹ تھانہ علاقہ میں راکیش مارگ پر ہے۔ 7 اپریل کو دن کے اجالے میں اسکوٹی پر آئے دو بدمعاشوں نے دکان کو لوٹنے کی کوشش کی، دکان میں موجود صرافہ تاجر وکاس ورما نے ایک بدمعاش کا ہاتھ پکڑ لیا جس کے بعد دوسرے بدمعاش نے وکاس ورما کو گولی مار دی اور بغیر لوٹ کو انجام دئے فرار ہوگئے۔ Accused of Shooting Jewelers in Ghaziabad Arrested