دیوالی کے دن دو موٹر سائیکل سواروں نے علاقہ کے مشہور تاجر رام چندر کرنوال سے نقدی سے بھرا بیگ اس وقت چھین لیا جب وہ بازار سے کلیکشن کر لینے کے بعد اپنے گھر جا رہے تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی۔
کئی بار مایوسی کے بعد بالآخر سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکلوں کے نمبروں سے مجرموں کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوگئی۔ جس پر پولیس نے ان میں سے ایک کو 45000 روپے نقد، ایک غیر قانونی اسلحہ اور دو زندہ کارتوس سمیت گرفتار کر کے متعلقہ دفعات کے تحت چالان کرنے کے بعد جیل بھیج دیا۔