اردو

urdu

ETV Bharat / state

راج ناتھ کے تئیں نرم نظریہ رکھ کر حکومت پر گمراہ کرنے کا الزام - حکومت کے خلاف آواز

بھارتی کسان یونین کے قومی صدر چودھری نریش ٹکیت کا نظریہ مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے تئیں کافی نرم ہے۔ نریش ٹکیت کا ماننا ہے کہ راج ناتھ سنگھ میں کسانوں کے لئے ہمدردی ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اگر راج ناتھ سنگھ کو اس معاملے میں آگے لایا جائے تو معاملہ حل ہو سکتا ہے، لیکن حکومت نے انہیں پنجرے کے طوطے کے مانند بنا رکھا ہے۔

Accused of misleading the government with a soft stance towards Rajnath Singh
راج ناتھ کے تئیں نرم نظریہ رکھ کر حکومت پر گمراہ کرنے کا الزام

By

Published : Feb 25, 2021, 10:34 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کے ہرکھ بلاک میں بھارتی کسان یونین کی جانب سے منعقد کسان مہا پنچایت سے خطاب کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران نریش ٹکیت نے کہا کہ بی جے پی نے راج ناتھ سنگھ کو پنجرے کا طوطا بنا رکھا ہے۔

راج ناتھ کے تئیں نرم نظریہ رکھ کر حکومت پر گمراہ کرنے کا الزام

انہوں نے کہا کہ راج ناتھ سنگھ کو آزادی دی جائے اور انہیں کسانوں کے درمیان بھیجا جائے تو تمام مسلے حل ہو جائیں گے۔

نریش ٹکیت نے کہا کہ ان کے دل میں کسانوں کے لئے جگہ ہے۔ ٹکیت نے کہا کہ راج ناتھ سنگھ کی یہ مجبوری ہے کہ وہ حکومت کے خلاف آواز بلند نہیں کر سکتے۔

ایک سوال کے جواب میں نریش ٹکیت نے واضح طور پر کہا کہ زرعی قوانین واپس لئے بغیر کوئی بات نہیں بن سکتی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت مذاکرات نہیں کرنا چاہتی ہے وہ مذاکرات کی بات صرف گمراہ کرنے کے لئے کرتی ہے۔ انہوں نے حکومت کو یہ بھی ہدایت دی کی وہ اس کو سنجیدگی سے لے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details