اردو

urdu

By

Published : Feb 16, 2021, 1:52 PM IST

ETV Bharat / state

اترپردیش: اغوا اور قتل کا ملزم ہسپتال سے فرار

پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے اوردیگر ذرائع سے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔یہ بتایا جا رہا ہے کہ ملزم کی نگرانی پر پولیس ٹیم معمور تھی لیکن رفع حاجت کا بہانہ بنا کر ملزم فرار ہونے میں کامیاب رہا۔

اترپردیش: اغوا اور قتل کا ملزم ہسپتال سے فرار
اترپردیش: اغوا اور قتل کا ملزم ہسپتال سے فرار

اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کی سورج پور پولیس نے بدھ کو علاقے کے 130 میٹر روڈ پر انکاؤنٹر کے دوران بچے کا اغوا اور قتل کے ملزم وجئے کو زخمی ہونے کے بعد گرفتار کر لیا تھا۔ اسے علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں سے وہ فرار ہو گیا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے و دیگر ذرائع سے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔یہ بتایا جا رہا ہے کہ ملزم کی نگرانی پر پولیس بھی معمور تھی لیکن رفع حاجت کا بہانہ بنا کر ملزم فرار ہونے میں کامیاب رہا۔

واضح رہے کہ مفرور ملزم وجئے نےسورج پور تھانہ کے گلستان پور کے چار سالہ بچہ ریتیک کا تاوان نہ ملنے پر اغوا کرنےکے بعد قتل کر دیا تھا۔ملزم کی نشاندہی پر مغوی ریتیک کی لاش کو جائے وقوعہ سے برآمد کیا گیا تھا۔ پولیس نے کل ہی اسے انکاؤنٹر کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا۔

ملزم کے قبضے سے 01 کارتوس اور 01 زندہ کارتوس برآمد کیا تھا۔ ملزم وجئے پر 25000 روپے کا انعام بھی تھا۔ ملزم کو زخمی حالت میں علاج کے لئے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details