ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں تھانہ سول لائن علاقہ کے افغان پور میں رہنے والے قاسم نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ مرادآباد ایس پی دفتر پہنچ کر ایک درخواست دے کر مانگ کی ہے کہ ان کے مکان پر مقصود عرف بھورا نے زبردستی قبضہ کر لیا ہے اور اس کو مکان سے باہر کر دیا ہے۔ لہذا معاملے کی جانچ پڑتال کر انصاف دلایا جائے۔
مکان پر زبردستی قبضہ کرنے کا الزام قاسم کا الزام ہے کہ مقصود عرف بھورا نے اس کا مکان تقریبا آٹھ لاکھ روپے میں بیچا تھا۔ جس میں سے مقصود عرف بھورا نے مجھے تین لاکھ روپے دیے تھے اور باقی پانچ لاکھ روپے نہیں دیا۔
بھورا نے لاک ڈاون کے دوران پولس سے مل کر دفعہ 151 کے تحت مجھے جیل بھیج دیا اور میرے بچے جب اپنے نانا نانی کے گھر اتراکھنڈ کے کاشی پور گئے تھے، اسی دوران میرے مکان پر مقصود عرف بھورا نے قبضہ کر لیا۔
اس معاملے میں جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے مقصود عرف بھورا سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ میں نے یہ مکان پانچ لاکھ روپے میں خریدا تھا جس کی ادائیگی کر دی گئی تھی اور جس سے یہ مکان خریدا تھا وہ خالی نہیں کر رہے تھے، جس کے چلتے میں نے مکان پر قبضہ کیا ہے۔