ریاست اترپردیش ضلع رامپور کے تھانہ شاہ آباد پولیس نے قصبے میں پیش آئے قتل کے کیس کا خلاصہ کیا۔ اس معاملے میں پولیس نے قتل کرنے والے دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ بتایا گیا کہ پوچھ گچھ کے دوران دونوں ملزمین نے اپنا جرم قبول کیا۔
دراصل 10 ستمبر کو زاہد ولد غلام حسین ساکن للوارا گاؤں نے پولیس اسٹیشن شاہ آباد میں دفعہ 302، 366 اور 201 کے تحت معاملہ درج کرایا تھا۔ اس سلسلہ میں ایڈیشنل ایس پی ارون کمار سنگھ کی قیادت میں پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ٹیم نے جمعرات کو خفیہ اطلاع کی بنیاد کھرسول تراہہ سے دو ملزمین ناظم ولد کلو ساکن للوارا گاؤں اور ندیم ولد انظار ساکن کوٹھی قصبہ سیفنی تھانہ شاہ آباد کو گرفتار کیا۔
تفصیلات کے مطابق شاہ نواز نامی شخص گاؤں میں ایک پرچون کی دوکان چلاتا تھا۔ دوکان پر مہتاب نامی لڑکی سامان لینے جایاکرتی تھی۔ اسی دوران دونوں کی نزدیکیاں بڑھ گئیں۔ اس بات کی جانکاری پورے گاؤں کو ہو گئی تھی۔
دوسری جانب مہتاب کا بہنوئی اس پر فریفتہ تھا۔ لیکن مہتاب شاہنواز سے محبت کرتی تھی۔ لڑکی کے بہنوئی نے اسے تیقن دیا کہ وہ ان دونوں کی شادی کرانے میں مدد کرے گا۔ اس نے لڑکی سے کہا وہ شاہنواز سے فون پراس کی بات کراتے رہے گا۔