اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایتھلیٹ کو گولی مار کر قتل کرنے والے گرفتار - خبر

ریاست اترپردیش کے ضلع سہانپور میں واقع ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر اسٹیڈیم میں پریکٹس کر رہے ایتھیلیٹ کو گولی مارنے والے دو ملزموں کو پولیس نے گرفتار کیا گیا ہے۔

قتل کرنے والے گرفتار

By

Published : Aug 8, 2019, 8:20 PM IST

ایس ایس پی دنیش کمار نے پریس سے مخاطب ہوتے ہوئے بتایا کی واٹس ایپ پر چیٹنگ کے دوران ہوئے جھگڑے میں یش پندیر نامی نوجوان کو گولی مار کر ملزمین سفید رنگ کی سفاری گاڑی میں فرار ہوگئے تھے۔

اسٹیڈیم میں موجود چند افراد نے یش کو فوری طور پر اسپتال داخل کریا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

قتل کرنے والے گرفتار

اس واردات میں شامل 7 لوگوں میں سے پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن کی شناخت موہت اور سوہن کے طور پر ہوئی ہے اور باقی 5 کی تلاش ابھی جاری ہے گرفتار ہوئے ملزموں سے فراری گاڑی اور پستول بھی برآمد کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details