اترپردیش کے شہر میرٹھ کے نوچندی تھانہ علاقے کے شاستری نگر میں کل شام مسلم نوجوان کے ساتھ شر پسندوں نے بے رحمی سے پٹائی کیے جانے کا ویڈیو وائرل ہونے سے شہر میں تناؤ پیدا ہو گیا، وائرل ویڈیو کو سنجیدگی لیتے ہوئے میرٹھ پولیس نے اس معاملے میں کارروائی کی اور حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا جبکہ زخمی مسلم نوجوان کو ضلع ہسپتال میں داخل کرایا. Controversy Erupts in Meerut Over Video of Muslim Youth Being Beaten
در اصل یہ معاملہ میرٹھ کے نوچندی تھانہ علاقے کے شاستری نگر کے سیکٹر 04 محلے کا ہے، جہاں روزہ افطار کے بعد گھر سے سامان لینے نکلے قاسم کے ساتھ علاقے کے ہی کچھ غیر مسلم نوجوانوں مارپیٹ شروع کر دی۔ قاسم کی اس قدر پٹائی کی وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا، جب قاسم کے گھر والوں کو اس کی جانکاری ملی تو وہ موقع پر پہنچے اور قاسم کو ہسپتال میں داخل کرایا ۔