سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دنیش کمار پی نے بتایا کہ گنگ داس پور گاؤں میں پانچ سالہ بچی کے ساتھ ستیش گرجر 45 سالہ نے منگل کو نازیبا حرکت کی تھی۔
وہیں بچی کو نازک حالت میں اہل خانہ نے پہلے دیوبند سرکاری ہسپتال میں داخل کرایا جہاں اسے ہائر سنٹر بھیج دیا گیا تھا۔ طبی معائنے میں جنسی زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔ بچی کی حالت نازک ہے۔