اردو

urdu

ETV Bharat / state

Haji Yousuf Ansari on Election Defeat: 'پیسے لے کر الیکشن ہارنے کا الزام بے بنیاد' - حاجی یوسف انصاری پر پیسے لے کر ہارنے کا الزام

حاجی یوسف انصاری نے میڈیا کانفرنس کرکے ان پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد بتاتے ہوئے کہا کہ کاؤنٹنگ روم میں الیکشن کمیشن کے اعلیٰ افسران سے لے کر ضلع انتظامیہ تک کے افسر موجود تھے۔ تو پھر ہم دونوں کے بیچ کا سمجھوتا کس وقت اور کہاں پر ہوا یہ بتائیں اس طرح کا دعویٰ حاجی رضوان قریشی نے کیا ہے۔ Haji Yousuf Ansari on Election Defeat

پیسے لے کر الیکشن ہارنے کا الزام بے بنیاد
پیسے لے کر الیکشن ہارنے کا الزام بے بنیاد

By

Published : Mar 20, 2022, 5:22 PM IST

اتر پردیش کے مرادآباد سٹی اسمبلی سیٹ سے سماجوادی پارٹی کے امیدوار حاجی یوسف انصاری بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار رتیش گپتا سے تقریباً 782 ووٹوں سے الیکشن ہار گئے۔ سماجوادی پارٹی کے امیدوار حاجی یوسف انصاری کے الیکشن ہارنے پر کانگریس کے امیدوار حاجی رضوان قریشی نے ان پر الزام لگایا تھا کہ حاجی یوسف انصاری پیسے لے کر خود الیکشن ہار گئے اور بھارتی جنتا پارٹی کے امیدوار رتیش گپتا کو الیکشن جتایا۔ Haji Yousuf Ansari on Election Defeat

اس ضمن میں حاجی یوسف انصاری نے میڈیا پریس کانفرنس کر ان پر لگائے گئے الزام کو بے بنیاد بتاتے ہوئے کہا کہ کاؤنٹنگ روم میں الیکشن کمیشن کے اعلیٰ افسران سے لے کر ضلع انتظامیہ تک کے افسر موجود تھے۔ تو پھر ہم دونوں کے بیچ کا سمجھوتہ کس وقت اور کہاں پر ہوا یہ بتائیں اس طرح کا دعویٰ حاجی رضوان قریشی نے کیا ہے۔

پیسے لے کر الیکشن ہارنے کا الزام بے بنیاد

انھوں نے کہا کہ میں 782 ووٹوں سے الیکشن ہار گیا میرے ساتھ بے ایمانی ہوئی ہے میں اس کے لیے کورٹ جاؤں گا اور انصاف کی فریاد کرتے ہوئے ری کاؤنٹنگ کے لئے کورٹ سے اپیل کروں گا۔ میرے اوپر جو لوگ بھی پیسے لے کر الیکشن ہارنے کا الزام لگا رہے ہیں۔

'میں اپنے حق کے لیے کورٹ جا رہا ہوں اگر ان کو میرے ہارنے کا افسوس ہے تو وہ میرے ساتھ کورٹ چلیں اور میری حمایت کریں۔ عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے مجھے ووٹ دیا میں عوام کا شکر گزار ہوں لیکن الیکشن نہیں جیت پایا اور 782 ووٹوں سے ہار گیا یہ میری قسمت تھی لیکن پھر بھی میں انصاف کے لیے کورٹ میں اپیل کروں گا میں ہارا نہیں ہوں مجھے ہرایا گیا ہے لہذا کورٹ ری کاؤنٹنگ کرا کر مجھے انصاف دے۔'

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details