اردو

urdu

ETV Bharat / state

'گائیڈ لائن دیکھنے کے بعد عمل کیا جائے گا' - ضلع انتظامیہ

میرٹھ کے ڈی ایم انل ڈھینگرا نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محرم سے متعلق رعایت کو لیکر جاری احکامات کی جانکاری حاصل ہونے پر ہی گائیڈ لائن کے مطابق عمل کیا جائےگا۔

'گائیڈ لائن دیکھنے کے بعد عمل کیا جائے گا'
'گائیڈ لائن دیکھنے کے بعد عمل کیا جائے گا'

By

Published : Aug 25, 2020, 1:38 PM IST

ماہ محرم میں مجالس کے انعقاد پر لگی پابندیوں میں رعایت دئے جانے کے مطالبے کو لیکر شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نقوی نے ہفتے کے روز دھرنا شروع کیا تھا، جسے حکومت کی جانب سے رعایت دیے جانے کی یقین دھانی کرائے جانے کے بعد ختم کر دیا گیا۔

'گائیڈ لائن دیکھنے کے بعد عمل کیا جائے گا'

بتایا گیا کہ ہوم سیکرٹری اترپردیش نے خود مولانا کلب جواد کو اس بات کی یقین دھانی کرائی تھی کہ گھروں میں مجالس کے انعقاد پر کسی طرح کی پابندی نہیں ہوگی اور پانچ افراد کی پابندی میں بھی رعایت دی جائے گی اور اس تعلق سے سبھی ضلع افسران کو ہدایات بھی جاری کر دی جائے گی ، لیکن مجالس کے انعقاد اور دس محرم کو تعزیہ کے لیے دی گئی رعایت کے حوالے سے جاری گائیڈ لائن کا ضلع انتظامیہ کے افسران کو کوئی علم نہیں ہے۔

اس سلسلے میں ضلع میرٹھ کے ڈی ایم انل ڈھینگرا نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے صاف کہا کہ محرم سے متعلق رعایت کو لیکر جاری احکامات کی جانکاری حاصل ہونے پر ہی گائیڈ لائن کے مطابق عمل کیا جائیگا۔

مجالس اور دس محرم کی تقاریب کے لیے رعایت کو لیکر ضلع انتظامیہ کو سرکاری احکامات کی جانکاری نہ ہونے سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ حکومت اور ضلع انتظامیہ دس محرم كو ليكر کتنی سنجیدہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سہراب نامی شخص کا قطر میں انتقال، سرکاری تصدیق کا انتظار

ABOUT THE AUTHOR

...view details