جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں طلباء کے دو گرہوں میں ہوئے جھگڑے کے خلاف اکھل بھارتی ودیارتھی پریشد کے طالب علموں نے مظاہرہ کیا اور ایک میمورنڈم صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے نام ارسال کیا۔ اس میمورنڈم میں مانگ کی گئی کہ تشدد میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
واضح رہے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے طلباء کا جھگڑا دن بہ دن طول پکڑتا جا رہا ہے جس کو لیکر مُلک کی متعدد یونیورسٹیوں میں اے بی وی پی کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔
جے این یو معاملہ کو لیکر اے بی وی پی کا احتجاج ادھر مراداباد میں بھی اکھل بھارتی ودیارتھی پریشد نے اپنا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جے این یو میں جھگڑا شروع نہیں کیا بلکہ این ایس یو ائی سے وابستہ طلباء نے جھگڑا شروع کیا تھا۔
انہوں نے نعرہ بازی کرتے ہوئے بائیں بازوں کی طلباء جماعت کے خلاف احتجاج کیا اور الزام عائد کیا کہ این ایس یو ائی جے این یو کو سایسی اکھاڑا بنا رہا ہے۔
خیال رہے گزشتہ دنوں مبینہ طور ہر اے بی وی پی سے منسلک طلباء نے جے این یو ایس یو صدر آشی گھوش پر حملہ کر کے زخمی کر دیا تھا جبکہ اس غنڈہ گردی میں اساتزہ سمیت تقریباً 40 افراد کو چوٹیں ائیں تھیں۔ اے بی وی پی اور این ایس یو ایک دوسرے پر غنڈہ گردی کے الزامات لگا رہے ہیں۔