للت پور:اترپردیش کے ضلع للت پور کے پالی تھانہ علاقے میں ایک اجتماعی عصمت دری متاثرہ کے ساتھ پولیس تھانے میں تھانہ انچارج کے ذریعہ مبینہ طور پر ریپ کیے جانے کے معاملے میں پولیس نے سبھی چھ ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے، ساتھ ہی بدھ کو گرفتار کئے گئے پالی تھانے کے تھانہ انچارج تلک داھاری سروج کو عدالت میں پیش کرنے پر اسے 14 دن کی پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا All accused in Lalitpur rape case arrested, police station in-charge remanded۔
اس معاملے میں تھانہ پالی میں ایک خاتون کی تحریر پر منگل کو مقدمہ درج کر کے چھ لوگوں کو ملزم بنایا گیا تھا۔ واقعہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے بدھ کو اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس، کانپور زون، بھانو بھاسکر و ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس جھانسی ڈویژن جوگیندر کمار نے پولیس ٹیمیں تشکیل دے کر سبھی نامزد ملزمین کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔