ضلع جونپور میں ویاپار منڈل کلیان نام کی تنظیم کی جانب سے منعقدہ اس تقریب میں ریاستی صدر جاوید عظیم نے تاجروں کے درمیان فوڈ لائسنس تقسیم کیا۔ تنظیم کے ارکان نے اتفاق رائے سے ابصار قریشی کو کھیتا سرائے شہر کے صدر عہدے کے لیے منتخب کیا۔
جونپور: ابصار قریشی ویاپار منڈل کے شہر صدر منتخب - etv bharat urddu
اتر پردیش کے ضلع جونپور میں ویاپار منڈل کلیان سمیتی کے ریاستی صدر جاوید عظیم کی صدارت میں محلہ عالم گنج میں واقع کیمپ آفس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ابصار قریشی کو کھیتا سرائے شہر کے صدر کے طور پر منتخب کیا گیا۔
اس موقع پر تنظیم کے صدر اور ارکان نے نو منتخب صدر ابصار قریشی کی گل پوشی کی اور انہیں مبارکباد پیش کی-
ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں ویاپار منڈل کلیان سمیتی کے ریاستی صدر جاوید عظیم نے بتایا کہ آج ابصار قریشی کو کھیتاسراے کا شہر صدر منتخب کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابصار قریشی ہمیشہ لوگوں کی خدمت کرتے رہتے ہیں۔ ان کے اس جذبے کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ ابصار قریشی تاجروں کے مفادات اور ان کے مسائل کے حل کے لئے ہمیشہ کوشاں رہیں گے۔