اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gadkari on UP Developmental Works سال 2024 تک یوپی میں تقرپبا 5لاکھ کروڑ کے کام ہونگے پورے، گڈکری - تقرپبا 5لاکھ کروڑ کے کام ہونگے پورے

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ساتھ لکھنؤ میں 3300 کروڑ سے زیادہ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کے افتتاح تقریب کے موقع پر گڈکری نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ نے اتر پردیش کی ترقی کو ایک نیا ویژن دیا ہے

گڈکری
گڈکری

By

Published : Jul 17, 2023, 9:41 PM IST

لکھنؤ: مرکزی وزیر سڑک نتن گڈکری نے پیر کو کہا کہ 2024تک اترپردیش میں پانچ لاکھ کروڑ روپئے کے ترقیاتی کاموں کو حتمی شکل دی جائے گی۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ساتھ لکھنؤ میں 3300 کروڑ سے زیادہ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کے افتتاح تقریب کے موقع پر گڈکری نے کہا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتر پردیش کی ترقی کو ایک نیا ویژن دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی بار جب میں لکھنؤ آیا تھا تو وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں یوپی کی ترقی کے لیے یوپی میں بہت بڑی سرمایہ کاری آئی تھی۔ جن کو یوگی جی نے بلایا تھا، انہوں نے یقین دلایا تھا کہ وہ یوپی میں بھاری سرمایہ لگائیں گے۔

انہوں نے کہا'آج یوگی جی بتا رہے تھے کہ یہاں تقریباً 10 لاکھ کروڑ سے نئی صنعتیں شروع ہونے والی ہیں۔ کبھی یوپی بیمار تھا، لیکن آج یوپی یوگی جی کی قیادت میں ترقی کر رہا ہے۔ یہ سرمایہ کاری یوپی کی ترقی کے دوران آنی چاہیے۔ صنعتی ترقی ہونی چاہیے۔ اس کے لئے یقینی طور پر ایک اچھی سڑک کی ضرورت ہے۔"

گڈکری نے کہا کہ پی ایم مودی نے یہ مقصد سب کے سامنے رکھا ہے کہ ملک کو پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت اور ہندوستان کو خود انحصار، خوش حال اور طاقتور بنانا ہے۔ اس کے لیے ہمارا انفراسٹرکچر بین الاقوامی معیار کا ہونا چاہیے۔ حکومت میں آتے ہی مودی جی نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو اولین ترجیح دی۔ جب میں نے اس محکمے کا حساب لگایا جو مجھے نو سالوں میں دیکھنے کو ملا تو مجھے 50 لاکھ کروڑ روپے کا کام کرنے کا شرف حاصل ہوا۔ اس کام سے لوگوں کی زندگی بااختیار بنے گی وقت کی بچت ہوگی اور آلودگی کم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ شروع میں لوگ یقین نہیں کرتے تھے۔ دہلی سے دہرادون تک سفر کرنے میں 9 گھنٹے لگتے ہیں۔ میں نے کہا دو گھنٹے میں لے جائیں گے۔ دہلی سے ہریدوار 1.5 گھنٹے، دہلی سے ممبئی 12 گھنٹے، دہلی سے جے پور 2 گھنٹے اور دہلی سے چندی گڑھ 2.25 گھنٹے لگتے ہیں۔ چندی گڑھ سے منالی جانے میں نو گھنٹے لگتے تھے۔ اب ہم نے ٹنل بنالی ہے، افتتاح کررہے ہیں، تین گھنٹے میں جائیں گے۔

بنگلور سے چنئی تک دو گھنٹے اور میسور سے بنگلور تک 1.10 گھنٹے لگیں گے۔ یہ تبدیلی ملک کے بنیادی ڈھانچے کے لیے بہت مددگار ہے۔ میں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ 2024 کے آخر تک یوپی میں تقریباً پانچ لاکھ کروڑ روپے کے کام مکمل ہو جائیں گے۔مرکزی وزیر نے کہا کہ 2014 سے 2023 تک ڈیڑھ لاکھ کروڑ سے چھ ہزار کلومیٹر۔ کے روڈ کا کام مکمل کیا۔ تقریباً 1.25 لاکھ کروڑ کے اخراجات کے ساتھ 3000 کلومیٹر کا کام چل رہا ہے۔ تقریباً 80 ہزار کروڑ روپے کا 3300کلو میٹر کا ڈی پی آر بن رہے ہیں۔ آئندہ مستقبل کی منصوبہ بندی میں 1.50 لاکھ کروڑ روپے کے 120 پروجیکٹوں کا مطالعہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مودی نے سماجی انصاف کے سپنے کو پورا کیا: یوگی

انہوں نے کہا کہ لکھنؤ کی اہمیت رامائن کے دور سے ہے۔ اس شہر کا نام بھگوان شری رام کے بھائی لکشمن جی کے نام پر رکھا گیا ہے۔ یوگی نے یوپی کی ترقی کے لیے اچھا ویژن دیا ہے۔ میں نے انہیں بتایا کہ میں 2004 سے ایتھنول کے بارے میں بات کرتا تھا۔ اب صرف یوپی کے ایتھنول سے گاڑیاں ہی نہیں بلکہ آنے والے وقت میں دنیا میں ہوائی جہاز ایوی ایشن فیول بن کر چلے گا۔ انڈین آئل اپنا پلانٹ لگا رہا ہے، تاکہ کسان خوراک فراہم کرنے والا نہیں بلکہ توانائی فراہم کرنے والا بن جائے۔

گنا کسانوں کے مستقبل کو بدلنے کے لیے مودی-یوگی حکومت کی پالیسیوں اور فیصلوں سے بہت فائدہ ملا۔ انہیں وقت پر گنے کے پیسے ملنے لگے۔ ایتھنول، میتھانول، بائیو سی این جی، ہائیڈروجن ہمارا مستقبل ہے۔ آنے والے وقتوں میں یوپی ہائیڈروجن کی تیاری میں آگے بڑھے۔ ہمارا ملک توانائی درآمد کرنے والے نہیں برآمد کرنے والے ملک بنے گا۔یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details