اتر پردیش میں عام طور سے سرکاری و نجی ہسپتالوں کی دیواروں پر ایک نعرہ لکھا دیکھا جا سکتا ہے۔ 'پریوار نیوجن سے نبھائیں ذمہ داری، ماں اور بچے کے سواستھیہ کی ہو پوری ذمہ داری'۔
اس تھیم کے تحت بارہ بنکی کے سرکاری ہسپتالوں میں عالمی یوم آبادی کے تحت، آبادی میں تخفیف کی خاطر 15 روزہ مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔
یہ مہم 11 جولائی سے 24 جولائی تک چلے گی جس میں آبادی پر قابو پانے کے تمام طریقوں سے لوگوں کو باخبر کیا جائیے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس مہم کے ذریعہ لڑکے اور لڑکیوں کے درمیان فرق ختم کرنے اور بچوں کے درمیان وقفہ رکھنے کی ترکیبیں بتائی جائیں گی۔