اردو

urdu

ETV Bharat / state

Abdullah Azam عبداللہ اعظم کے ووٹ دینے کا حق ختم

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی آکاش سکسینہ نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر عبداللہ اعظم کے حق رائے دہی کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ Abdullah Azam Right to Vote End

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Feb 18, 2023, 8:47 AM IST

رامپور: سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے قومی جنرل سکریٹری اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم خان کے ووٹ دینے کے اختیار کو ختم کر دیا گیا ہے۔ رام پور سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل اے آکاش سکسینہ کی شکایت پر عبداللہ اعظم کے ووٹ دینے کا حق ختم کردیا گیا ہے۔ دراصل عبداللہ اعظم کو چھجلت کیس میں عدالت نے سزا سنائی تھی۔ اس کے بعد عبداللہ اعظم کی اسمبلی رکنیت بھی منسوخ کردی گئی تھی اور اب ان کے ووٹ دینے کا حق بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ اس وقت اعظم خان کے خاندان میں ایک بھی عوامی نمائندہ نہیں ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب اعظم خان کے خاندان میں ایسے حالات پیدا ہوئے ہیں کہ نہ تو کوئی عہدہ بچا ہے اور نہ ہی ووٹ دینے کا حق۔ مرادآباد کی عدالت نے چھجلت کیس کے سلسلے میں عبداللہ اعظم کو دو سال کی سزا سنائی تھی۔ جس کے بعد ان کی اسمبلی رکنیت منسوخ کر دی گئی۔ بی جے پی ایم ایل اے آکاش سکسینہ نے الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر کو ایک خط لکھا تھا کہ عبداللہ اعظم کے حق رائے دہی کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ بی جے پی کے ایم ایل اے آکاش سکسینہ نے عبداللہ اعظم کا نام ووٹر لسٹ سے حذف کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

اس معاملے پر رامپور شہر کے ایم ایل اے آکاش سکسینہ نے کہا تھا کہ ہم نے رامپور میں الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر کو ایک خط لکھا کہ آر پی ایکٹ کی دفعہ 16 کے تحت جس طرح سے اعظم خان کے ووٹ کا حق ختم کیا گیا ہے۔ مذکورہ دفعہ کے تحت عبداللہ اعظم کے ووٹ کے حق کو بھی ختم کیا جائے۔ کیونکہ اب انہیں بھی سزا مل چکی ہے۔ آج اسی کے تحت ان کے ووٹ کا حق ختم کر دیا گیا ہے۔ ان کا نام ووٹر لسٹ سے بھی نکال دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Voting Rights Of Abdullah Azam بی جے پی رکن اسمبلی نے عبداللہ اعظم کے حق رائے دہی کو ختم کرنے کے لیے خط لکھا

ABOUT THE AUTHOR

...view details