آج صبح پولیس نے جوہر یونیورسٹی میں چھاپہ ماری کی جس کی رکن اسمبلی عبداللہ اعظم نے مخالف کی تھی جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے سرکاری کام میں رخنہ ڈالنے کے الزام میں عبداللہ اعظم سمیت سماجوادی پارٹی کے کارکنان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کیا تھا۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے یونیورسٹی کی لائبریری سے سینکڑوں کتابیں یہ کہہ کر ضبط کرلیں کہ یہ مدرسہ عالیہ کی چوری ہوئی کتابیں ہو سکتی ہیں۔ وہیں آج پولیس دوبارہ جب جوہر یونیورسٹی پہنچی تو وہاں موجود رکن اسمبلی عبداللہ اعظم نے پولیس کی اس چھاپہ مار کارروائی کی مخالفت کی تو پولیس ان کو سرکاری کام میں رخنہ ڈالنے کے معاملے میں دفعہ 151 کے تحت گرفتار کرلیا تھا۔