اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامپور: ہاتھرس سانحہ پر عآپ کا کینڈل مارچ - یوگی حکومت کے غنڈے عآپ کارکنان پر جان لیوا حملہ کرتے ہیں اور سیاہی پھینکتے ہیں

رامپور میں عام آدمی پارٹی (عآپ) کے کارکنان نے ہاتھرس اجتماعی جنسی زیادتی اور حکمراں بی جے پی کارکنان کے ذریعہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں پر بڑھتے حملوں کے خلاف کینڈل مارچ نکال کر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ یہ مظاہرہ عام آدمی پارٹی کے ریاستی نائب صدر فیصل خاں لالہ کی قیادت میں کیا گیا۔

aap's candlelight march on hathras gang rape
رامپور میں ہاتھرس سانحہ پر عآپ کا کینڈل مارچ

By

Published : Oct 6, 2020, 10:15 PM IST

ریاست اترپردیش میں ہاتھرس اجتماعی جنسی زیادتی اور انتظامیہ کی جانب سے قصورواروں کا دفاع کرنے کے خلاف لوگوں کا غصہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ آج رامپور میں ہاتھرس معاملے کو لیکر عام آدمی پارٹی کی قیادت میں لوگوں نے کینڈل مارچ کا اہتمام کرکے قصورواروں کو کیفر کردار تک پہنچانے اور عدالتی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

رامپور میں ہاتھرس سانحہ پر عآپ کا کینڈل مارچ

اس موقع پر عآپ کارکنان نے ریاست کی یوگی حکومت اور انتظامیہ کے خلاف زبردست نعرے بلند کیے۔ وہیں، ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے عآپ رہنما فیصل خان لالا نے کہا کہ ریاست میں اس قسم کی واردات میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ لیکن یوگی حکومت ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھی تماش بین بنی ہوئی ہے۔

رامپور میں ہاتھرس سانحہ پر عآپ کا کینڈل مارچ

انہوں نے ہمارے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ متاثرہ کنبہ کو سی بی آئی اور ایس آئی ٹی جانچ پر بالکل بھروسہ نہیں ہے۔ وہ اس کی عدالتی جانچ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی عام آدمی پارٹی بھی اسی لیے عدالتی جانچ کا مطالبہ کر رہی ہے اور یہ جانچ کسی غیر بی جے پی حکمرانی والی ریاست میں ہونی چاہئے۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے عآپ رہنما و رکن پارلیمان سنجے سنگھ کے ساتھ اپنے ہاتھرس دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ جب اترپردیش پولیس اور انتظامیہ کی موجودگی میں متاثرہ خاندان سے ملنے جاتے ہیں تو یوگی حکومت کے غنڈے عآپ کارکنان پر جان لیوا حملہ کرتے ہیں اور سیاہی پھینکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details