اردو

urdu

ETV Bharat / state

AAP Supporters Protest میرٹھ میں عام آدمی پارٹی کے حامیوں کا ای ڈی کے خلاف احتجاج - ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجری کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ طلب کئے جانے پر عام آدمی پارٹی کے سینکڑوں ناراض حامیوں نے میرٹھ میں ای ڈی کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔مظاہرین نے ای ڈی کے پتلے بھی نذر آتش کیا۔

میرٹھ میں عام آدمی پارٹی کے حامیوں کا ای ڈی کے خلاف احتجاج
میرٹھ میں عام آدمی پارٹی کے حامیوں کا ای ڈی کے خلاف احتجاج

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 3, 2023, 7:40 PM IST

میرٹھ میں عام آدمی پارٹی کے حامیوں کا ای ڈی کے خلاف احتجاج

میرٹھ:ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں آج عام آدمی پارٹی کی جانب سے کمشنری چوراہے پر جانچ ایجنسی ای ڈی کے پتلے کو نذر آتش کیا گیا۔ مودی حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے عام آدمی سینکڑوں کارکنان نے جانچ ایجنسی ای ڈی کی جانب سے کیجری وال کو نوٹس دیے جانے پر اپنے غصے کا اظہار کر رہے تھے۔

میرٹھ میں عام آدمی پارٹی کے ضلع صدر انکش چودھری کا کہنا تھا کہ مودی سرکار ہمارے رہنما کیجری والی مقبولیت سے گھبرا رہی ہے کیونکہ ملک میں جس طرح سے کیجری وال اور عام آدمی پارٹی میں عوام کا اعتماد ہے۔ اس سے بی جے پی کے رہنما گھبرا گیے ہیں۔ پہلے سجے سنگھ، منیش سسودیہ اور اب کیجری وال کو ای ڈی کا ڈر دکھایا جا رہا ہے لیکن وہ اس طرح کی جانچ ایجنسیوں سے ڈرنے والے نہیں ہے کیونکہ پہلے بھی کیجری وال کے خلاف سی بی آئی اور دوسری جانچ ایجنسیاں اپنی کارروائی کر چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Case Against Elvish Yadav 'بگ باس او ٹی ٹی 2' ونر ایلوش یادو سمیت چھ کے خلاف مقدمہ

ان کا مزید کہنا ہے کہ اگر مودی حکومت نے اپنا رخ نہیں بدلا تو عام آدمی پارٹی کا ہر ایک کارکن سڑکوں پر اتر کر ان کے جھوٹ کو عوام کے سامنے لانے کی کوشش کرے گا ۔ 2024 انتخابات میں بی جے پی کو اس کا جواب ملک کی عوام دینے کا کام کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details