علیگڑھ: عام آدمی پارٹی کے مہانگر دفتر پر ضلع علیگڑھ کے انچارج اشوک کمانڈو نے ایک پریس میں صحافیوں کو بتایا گزشتہ دیر رات سے علیگڑھ پولیس نے مجھے علیگڑھ تھانہ روراوار علاقے کے شاہجمال قبرستان کی باؤنڈری کی تعمیر کو لے کر تنازعہ پیدا ہو گیا تھا جہاں جانے سے روکنے کے لئے حراست میں لیا ہوا تھا صبح دس بجے تک تھانے میں رکھا گیا۔ واضح رہے گزشتہ روز شاہجمال قبرستان کی باؤنڈری کی تعمیر کے دوران تنازعہ پیدا ہو گیا تھا۔ اس کے بعد بی جے پی لیڈران نے تھانہ دہلی گیٹ پر احتجاج کیا اور سابق رکن اسمبلی حاجی ضمیر اللہ کے مطابق ان پر جان لیوا حملہ بھی کیا گیا تھا۔ مسلمانوں کے مطابق باؤنڈری کی تعمیر قانونی ہے۔اس پر تنازع کھڑا نہیں کیا جا سکتا ہے۔
وہیں غیر مسلم کے مطابق دیوار کی باونڈری غیر قانونی ہے ۔ان کی مخالفت کے سبب تعمیراتی کام کو پولیس نے رکھوا دیا ہے۔دونوں کمیونٹی کی جانب سے تحری دے دی گئی ہیں۔ گزشتہ روز بی جے پی کارکنان نے احتجاج کے دوران صحافیوں، پولیس، سماج وادی پارٹی کے لیڈر، ایس پی سٹی کے ساتھ بھی بداخلاقی کی گئی تھی۔