اردو

urdu

ETV Bharat / state

AAP on Farmers Issues: عآپ لیڈر سنجے سنگھ کی کسانوں کے مسائل پارلیمنٹ میں اٹھانے کی یقین دہانی - نوئیڈا کسانوں کی آواز پارلیمنٹ میں

سنجے سنگھ نے بتایا کہ 'آج وہ 81 گاؤں کے کسانوں کی حمایت میں نوئیڈا AAP MP Sanjay Singh Reached Noida آئے ہیں۔ اتھارٹی کی جانب سے کسانوں کی اراضی حاصل کرتے وقت جو وعدے کیے گئے تھے، وہ وعدے حکومت نے پورے نہیں کئے جس کی وجہ سے یہ کسان احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔ اس لیے میں کسانوں کی آواز پارلیمنٹ میں اٹھاؤں گا۔ ماضی میں بھی میں نے کسانوں کی آواز پارلیمنٹ میں اٹھائی ہے اور آگے بھی بلند کروں گا۔'

عآپ لیڈر سنجے سنگھ کی یقین دہانی، پارلیمنٹ میں کسانوں کی آواز بلند کریں گے
عآپ لیڈر سنجے سنگھ کی یقین دہانی، پارلیمنٹ میں کسانوں کی آواز بلند کریں گے

By

Published : Dec 24, 2021, 4:45 PM IST

ریاست اترپردیش میں نوئیڈا کے 81 گاؤں کے کسان مختلف مطالبات کو لے کر گزشتہ تقریباً 3 ماہ سے نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف احتجاج Noida Famers Protest Against Noida Authority کر رہے ہیں لیکن ان کی کہیں بھی کوئی سنوائی نہیں ہو رہی ہے۔تمام حربہ اختیار کرنے کے بعد بھی یوپی حکومت اور نوئیڈا اتھارٹی کسانوں کی بات سننے کو راضی نہیں ہیں وہیں اس دوران کسانوں پر مقدمہ درج کیے جارہے ہیں۔ آج عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا سےرکن اسمبلی سنجے سنگھ نوئیڈا کے 81 گاؤں کے کسانوں کے درمیان Sanjay Singh Reached Among Farmers پہنچے۔

سنجے سنگھ نے مظاہرہ میں پہنچ کر کسانوں کے احتجاج کی حمایت Sanjay Singh Support Noida Famrers کی اور کہا کہ وہ اس گنگی بہری سرکار کے خلاف لڑائی میں میں کسانوں کے ساتھ ہوں۔ واضح رہے کہ پچھلے ایک ہفتے میں سنجے سنگھ کا نوئیڈا کا یہ تیسرا دورہ ہے۔

عآپ لیڈر سنجے سنگھ کی یقین دہانی، پارلیمنٹ میں کسانوں کی آواز بلند کریں گے
کسانوں کی آواز ایوان میں اٹھاؤں گا


میڈیا سے بات کرتے ہوئے سنجے سنگھ نے بتایا کہ آج وہ 81 گاؤں کے کسانوں کی حمایت میں نوئیڈا آئے ہیں۔ انہوں نے کسانوں سے بات کی۔ اتھارٹی کی جانب سے کسانوں کی اراضی حاصل کرتے وقت جو وعدے کیے گئے تھے، وہ وعدے حکومت نے پورے نہیں کئے۔ جس کی وجہ سے یہ کسان سراپا احتجاج ہیں۔

سنجے سنگھ نے کہا، "میں کسانوں کی آواز پارلیمنٹ میں اٹھاؤں Sanjay Singh Promised to Raised Farmers Issue in Parliament گا۔ ماضی میں بھی میں نے کسانوں کی آواز پارلیمنٹ میں اٹھائی ہے اور آگے بھی بلند کروں گا۔ نوئیڈا کے لوگوں کو عام آدمی پارٹی کو ووٹ دینے کے لیے کام کرنا چاہیے۔ عآپ کی حکومت بنائیں اور ان کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔


کسانوں کا مطالبہ کیا ہے؟
واضح رہے کہ نوئیڈا کے 81 گاؤں کے کسان طویل عرصے سے نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ تمام کسانوں کو 5 فیصد اور 10 فیصد پلاٹ دیئے جائیں، 64 فیصد معاوضہ دیا جائے، دیہات میں نقشہ پالیسی پر عمل نہ کیا جائے، آبادی کو جوں کا توں چھوڑ دیا جائے، دیہی علاقوں میں دوبارہ تجارتی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔ کسان ان مسائل کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

مزید پڑھیں:Farmers protest: نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف کسانوں کا احتجاج جاری

ABOUT THE AUTHOR

...view details