اردو

urdu

ETV Bharat / state

Civic Body Election in Meerut عام آدمی پارٹی کی میرٹھ بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں تیاریاں شروع - ریاست اتر پردیش میں بلدیاتی انتخابات

اروند کجیروال کی قیادت والی سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی نے اترپردیش کے ضلع میڑتھ بلدیاتی انتخابات میں بھی اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے لیے مہم شروع کردی ہے۔ پارٹی کی جانب سے میرٹھ میں میئر کے امیدوارن کے نام کا اعلان کیا گیا۔

عام آدمی پارٹی کی میرٹھ بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں تیاریاں شروع
عام آدمی پارٹی کی میرٹھ بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں تیاریاں شروع

By

Published : Apr 12, 2023, 11:28 AM IST

عام آدمی پارٹی کی میرٹھ بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں تیاریاں شروع

میرٹھ:ریاست اتر پردیش میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے ساتھ ہی سیاسی گہماگہمی تیز ہوگئی۔ حکمراں جماعت بی جے پی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ضلع کے میونسپلٹیوں پر جیت کا پرچم لہرانے کے مقصد سے کمر کس کر انتخابی میدان میں اتر چکی ہیں۔ اسی درمیان عام آدمی پارٹی نے بھی میرٹھ میں پارٹی کارکنان کے ساتھ میٹنگ کر تے ہوئے اتر پردیش میں اپنی پوری طاقت کے ساتھ انتخابات لڑنے کا اعلان کیا۔ تمام کارکنان اور رہنماؤں کو بلدیاتی انتخابات کے لئے پوری طرح سے تیار رہنے کی ہدایت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Akhilesh Yadav Slam BJP Govt بی جے پی حکومت سے انصاف کی توقع بے معنی، اکھلیش

قومی سیاسی جماعت کا درجہ حاصل کرنے کے بعد میرٹھ میں عام آدمی پارٹی کی جانب سے ایک تنظیمی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینئر رہنما و ممبر آف پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے پارٹی کارکنان کے ساتھ میٹنگ کی اور انہیں پوری طرح سے تیار رہنے کی ہدایت دی۔ انہوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوپی کے بلدیاتی انتخابات میں اس مرتبہ عام آدمی پارٹی سبھی اضلاع میں الیکشن لڑنے جا رہی ہے۔ وارڈ سطح پر پارٹی نے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کا کام کیا ہے۔ میونسپل الیکشن میں عام آدمی پارٹی دہلی ماڈل کی بدولت عوام کی توجہ اپنی طرف مبذوال کرانے کی کوشش کرے گی۔وزیراعلیٰ اروند کجیروال کے ترقیاتی ماڈل پر عوام عاپ کو ووٹ دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر میرٹھ میں ہماری پارٹی کامیاب ہوتی ہے تو اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں ہوگی۔ دہلی اور پنجاب کے بعد اب اتر پردیش میں بھی اپنی موجودگی کا احساس دلانے کی کوشش کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details