اترپردیش اسمبلی انتخابات UP Polls 2022 کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی ریاست میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں جہاں سیاسی جماعتیں ووٹرز کو لبھانے کے لیے ہر طرح کے ہتھکنڈے اپنارہی ہیں۔ اس دوران ہائی وولٹیج ڈرامہ بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ یکے بعد دیگرے سیاسی رہنماؤں کے رونے بلکنے کے ویڈیوز وائرل ہورہے ہیں۔
تاہم اسی درمیان مظفرنگر کے میراپور سیٹ سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار جوگندر سنگھ نے AAP Candidate Joginder Singh Tried to Commit Suicide پرچۂ نامزدگی خارج ہونے پر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کئی الزامات لگائے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے ضلع انتظامیہ پر دباؤ میں کام کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ' کسان تحریک میں حمایت کی وجہ سے ان کے پرچۂ نامزدگی کو خارج کیا گیا ہے۔