اردو

urdu

ETV Bharat / state

'عام آدمی پارٹی اترپردیش انتخابات میں حصہ لے گی' - اترپردیش

عام آدمی پارٹی کے ایل اے عبدالرحمن نے مراد آباد میں منعقد ایک پروگرام میں بتایا کہ ان کی پارٹی اتر پردیش انتخابات میں حصہ لے گی۔

عام آدمی پارٹی کے ایل اے عبدالرحمن
عام آدمی پارٹی کے ایل اے عبدالرحمن

By

Published : Apr 12, 2021, 11:06 PM IST

اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں ایک پروگرام میں شرکت کے لیے آنے والے دہلی کے سیلم پور سے رکن اسمبلی عبدالرحمن کہا کہ عام آدمی پارٹی اترپردیش میں پنچایت انتخابات میں حصہ لے گی۔

عام آدمی پارٹی کے ایل اے عبدالرحمن

رکن اسمبلی نے کہا کہ اترپردیش کی عوام عام آدمی پارٹی کو اقتدار میں لانا چاہتی ہے جس کی شروعات ضلعی پنچایت انتخابات سے ہوگئی ہے۔

انہوں نے آگے کہا کہ دہلی میں عام آدمی پارٹی بہترین حکومت چلا رہی ہے جس سے عوام خوش ہے۔ دہلی ماڈل کو دیکھتے ہوئے ہیں اترپردیش کی عوام بھی اب ایسی ہی سہولیات اور ترقی اترپردیش میں بھی چاہتی ہے اس لیے عوام کا رجحان عام آدمی پارٹی کی جانب ہے۔

عبدالرحمن نے کہا کہ 'عام آدمی پارٹی ہمیشہ سے ترقی اور عوام کی سہولیات کے لیے کام کرتی آئی ہے اور اگر اسے اقتدار ملتا ہے تو وہ دہلی کی طرح اتر پردیش میں بھی بجلی مفت فراہم کرے گی۔ اس کے علاوہ محلہ کلینک کھولے جائیںگے اور بسوں میں خواتین کا کرایہ بھی فری کر دیا جائے گا یہی عام آدمی پارٹی کا مقصد ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details