اردو

urdu

ETV Bharat / state

Aam Aadmi Party عام آدمی پارٹی بلدیاتی انتخابات میں تمام سیٹوں پر بھرپور مقابلہ کرے گی - ریاست اترپردیس کے نوئیڈا

نوئیڈا کے دادری میونسپلٹی میں آج سے 30 نومبر تک عام آدمی پارٹی ورکرس کانفرنس شروع کی گئی ہے جس کی صدارت ضلع صدر بھوپیندر سنگھ جدون کررہے ہیں۔ اس تعلق سے نوئیڈا میں ایک کانفرنس کی گئی جس کی نظامت سٹی انچارج نوین بھاٹی نے کی۔ اوم ویر پہلوان کانفرنس میں مہمان خصوصی کے طور پر موجود کارکنان کے علاوہ مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔Aam Aadmi Party

عام آدمی پارٹی بلدیاتی انتخابات میں تمام سیٹوں پر بھرپور مقابلہ کرے  گی
عام آدمی پارٹی بلدیاتی انتخابات میں تمام سیٹوں پر بھرپور مقابلہ کرے گی

By

Published : Nov 22, 2022, 2:21 PM IST

نوئیڈا:ریاست اترپردیس کے نوئیڈا کے دادری میونسپلٹی انتخابات کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں نے ووٹرز کی توجہ اپنی جانب راغب کرنے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں۔ Aam Aadmi Party To Contest All Seats In Local Body Polls کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے باڈی الیکشن انچارج اوم ویر پہلوان نے کہا کہ عام آدمی پارٹی باڈی الیکشن میں ہر سیٹ پر مضبوطی سے الیکشن لڑے گی اور کامیابی بھی ملے گی۔

عام آدمی پارٹی بلدیاتی انتخابات میں تمام سیٹوں پر بھرپور مقابلہ کرے گی

انہوں نے کہا کہ پارٹی کا مقصد میونسپل کارپوریشن، میونسپلٹی اور نگر پنچایت میں پھیلی بدعنوانی کو ختم کرکے شہری نظام کو آسانی سے چلانا ہے۔ عام آدمی پارٹی نے دہلی اور پنجاب میں اچھی تعلیم، بہتر طبی نظام، بجلی، پانی، خواتین کی حفاظت، صحت، ٹریفک نظام پر بہت اچھا کام کیا ہے۔

عاپ کے ضلع صدر بھوپیندر سنگھ جدون نے کہا کہ عام آدمی پارٹی امیدواروں کا انتخاب ٹرپل سی کی بنیاد پر کر رہی ہے ۔درخواست فارم کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے لیکن پارٹی اصولوں کے مطابق ہم ٹرپل سی کی بنیاد پر امیدواروں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ہم درخواست دہندہ کی طرف سے جمع کرائے گئے دستاویزات کی اچھی طرح جانچ پڑتال کے بعد ہی کوئی فیصلہ لیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:Congress Leader Parvez Hashmi دہلی کے عوام بی جے پی اور عام آدمی پارٹی سے نالاں ہیں، کانگریس رہنما

انہوں نے بتایا کہ عام آدمی پارٹی کے درخواست فارم کو لے کر عوام میں زبردست جوش و خروش ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ کجریوال ماڈل کو پسند کر رہے ہیں۔Aam Aadmi Party To Contest All Seats In Local Body Polls

ABOUT THE AUTHOR

...view details