اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش میں عام آدمی پارٹی کی تشہیری مہم کا آغاز

ریاست اترپردیش میں اگرچہ دو برس بعد سنہ 2022 میں اسمبلی انتخابات منعقد ہونے ہیں، تاہم ابھی سے سیاسی سرگرمیاں جاری ہوگئی ہیں۔

اترپردیش میں عام آدمی پارٹی کی تشہیری مہم کا آغاز
اترپردیش میں عام آدمی پارٹی کی تشہیری مہم کا آغاز

By

Published : Dec 24, 2020, 3:44 PM IST

دہلی اسمبلی انتخابات میں کامیاب کارکردگی کے بعد اب عام آدمی پارٹی اترپردیش میں دہلی ماڈل پر اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے تیاریاں کر رہی ہیں۔

اسی سلسلے میں ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد مان سروور کالونی کے ایک ہوٹل میں عام آدمی پارٹی کی پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔

اس پریس کانفرنس میں مہمان خصوصی کے طور پر دہلی سیلم پور کے اسبملی حلقہ سے رکن اسمبلی و عام آدمی پارٹی کے رہنما عبدالرحمٰن نے شرکت کی۔

اترپردیش میں عام آدمی پارٹی کی تشہیری مہم کا آغاز

رکن اسمبلی عبدالرحمٰن نے بتایا کہ ان کو اترپردیش کے مرادآباد سنبھل امروہہ سال 2022 میں ہونے والے الیکشن کے لئے الیکشن سپر وائزر بنا کر بھیجا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:تعلیم اور طبی سہولیات حکومت کی اولین ترجیح: سشیل گپتا

عام آدمی پارٹی نے اترپردیش میں اسمبلی انتخابات لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

عام آدمی پارٹی اترپردیش میں اسمبلی الیکشن میں اپنے امیدوار اتارے گی اور اسی کے ساتھ ہی ابھی حال ہی میں ہونے والے پنچایت الیکشن میں بھی امیدوار اتارے گی۔

انھوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی اترپردیش کو دہلی کو ماڈل بنا کر لوگوں کو مفت تعلیم، پانی، بجلی اور بسوں میں مفت سفر کی تمام سہولتیں اتر پردیش میں اقتدار سنبھالنے کے بعد فراہم کرے گی۔

عام آدمی پارٹی کے رہنما عبدالرحمٰن نے 'لو جہاد' پر بولتے ہوئے کہا یہ قانون دونوں مذاہب کے لئے برابر ہونے چاہئیں اگر کوئی اپنی مرضی سے شادی کرتا ہے اور وہ بالغ ہے تو اس میں کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے، قانون دونوں کے لئے برابر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details