ریاست اترپردیش کے ضلع رام پور میں عام آدمی پارٹی کے ریاستی نائب صدر فیصل لالا معذور افراد کو ساتھ لے کر ضلع ہسپتال پہنچےتاکہ انہیں جو مشکلات پیش آرہی ہیں، وہ دور ہوسکیں۔
انہوں نے خصوصی میڈیکل افسر آر کے متل اور ہڈی امراض کے ماہر ڈاکٹر ایس کے مترا سے ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ معذوروں کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دی جائے گی۔
عام آدمی پارٹی کے صوبائی نائب صدر فیصل خاں لالا معذور افراد کے ایک وفد کے ساتھ رامپور کے ضلع ہسپتال پہنچے۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ معذور افراد کو ان کی ضرورت کے لئے آٹومیٹک رکشہ وغیرہ سے محروم کرنے کی مختلف کوششیں کی جاتی ہیں۔