اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: عام آدمی پارٹی کا جائزہ اجلاس - اترپردیش اسمبلی انتخابات 2022

نوئیڈا میں عام آدمی پاٹی کی جانب سے ایک جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں عام آدمی پارٹی کے متعدد رہنماؤں نے پارٹی کارکنان سے خطاب کیا۔

نوئیڈا: عام آدمی پاڑٹی کا جائزہ اجلاس
نوئیڈا: عام آدمی پاڑٹی کا جائزہ اجلاس

By

Published : Jun 25, 2021, 4:18 PM IST

اترپردیش اسمبلی انتخابات 2022 کے پیش نظر عام آدمی پارٹی کی جانب نوئیڈا میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

اس دوران اترپردیش کی سکریٹری اور ضلع گوتم بودھ نگر کے انچارج میناکشی سریواستو نے اپنے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'یوگی آدتیہ ناتھ کی ساڑھے چار سال کی دورحکومت کسان، بیروزگار، نوجوان اور عام آدمی کے لیے مایوس کن رہا۔

یہ حکومت اپنے انتخابی وعدوں اور عوام کی بنیادی سہولیات کو پورا کرنے میں ناکام رہی۔

وہیں، گوتم بودھ نگر کے ضلع صدر بھوپندر جادون نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب اترپردیش کے لوگ بھی دہلی کی طرح بجلی، پانی، میڈیکل اور تعلیم کا نظام چاہتے ہیں۔ یوپی کی عوام عام آدمی پارٹی کو مضبوط متبادل کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

پروگرام کے دوران عام آدمی پارٹی کے متعدد کارکنان موجود رہے اور سبھی نے کارکنانوں سے خطاب کرتے ہوئے اترپردیش اسمبلی انتخاب میں جیت کے مختلف تجویز پیس کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details