اردو

urdu

By

Published : Jun 5, 2022, 10:09 AM IST

ETV Bharat / state

Aam Aadmi Party Protests in Barabanki: بارہ بنکی میں عام آدمی پارٹی کا احتجاج، کشمیری پنڈتوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

عام آدمی پارٹی کارکنان مارچ نکال کر ضلع مجسٹریٹ دفتر پر میمورنڈم دینا چاہتے تھے، لیکن پولیس نے انہیں تھوڑی ہی دور کے بعد روک لیا اور وہیں مجسٹریٹ کو بلاکر میمورنڈم دلا دیا۔ Aam Aadmi Party Protests in Barabanki

بارہ بنکی میں عام آدمی پارٹی کا احتجاج
بارہ بنکی میں عام آدمی پارٹی کا احتجاج

کشمیر کی موجودہ صورتحال اور وہاں کشمیری پنڈتوں کی ہو رہی نقل مکانی کے خلاف ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی میں عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے احتجاج کیا۔ عاپ کے ضلع صدر دھرم ویر سنگھ نے بتایا کہ 8 برس سے جب سے مرکز میں مودی حکومت آئی اس وقت سے کشمیر کی صورتحال مسلسل بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے جب کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائی تھی اس وقت یہ کہا تھا کہ وہاں شدت پسندی ختم ہوگی اور کشمیری پنڈتوں کا تحفظ ہوگا، لیکن کشمیر میں گزشتہ ایک ماہ میں ٹارگیٹ کلنگ کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔ یہاں راحل بھٹ، ریاض احمد، سیف اللہ قادری، امرین بھٹ اور ٹیچر رجنی بالا کو قتل کیا جا چکا ہے۔ اس کی وجہ سے کشمیری پنڈت خوفزدہ ہیں اور وہ نقل مکانی کرنے کو مجبور ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ کشمیری پنڈتوں کی حفاظت کی جائے۔ Aam Aadmi Party Protests in Barabanki

بارہ بنکی میں عام آدمی پارٹی کا احتجاج

ABOUT THE AUTHOR

...view details