نئی دہلی: اترپردیش کے گوتم بدھ نگر نوئیڈا میں عام آدمی پارٹی کے ضلع صدر بھوپیندر جدون کی قیادت میں بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرے میں مغربی صوبے کے کئی اضلاع سے بڑی تعداد میں عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی جس کی قیادت مغربی صوبے کے صدر سومیندر ڈھاکہ نے کی۔ مظاہرین کو دہلی کے غازی پور پولیس اسٹیشن سے گرفتار کر لیا گیا۔
اس موقعے پر ضلع صدر بھوپیندر جدون نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی عام آدمی پارٹی اور اروند کیجریوال کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔ وہ ای ڈی اور سی بی آئی کا غلط استعمال کرکے کیجریوال کو ڈرانا چاہتے ہیں۔ اروند کیجریوال ایمانداری کا دوسرا نام ہے۔ ہر شخص کو ان کی عزت افزائی کی ضرورت ہے۔ اس جدوجہد میں پارٹی ان کے ساتھ ہے، جب بھی مودی ڈرتے ہیں پولیس کو آگے کر دیتے ہیں۔