اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا :پیاز کی مالا پہن کر عآپ کا احتجاج

ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا کے سیکٹر 19 میں آج عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے بڑھتی مہنگائی کے خلاف گلے میں پیاز کی مالا پہن کر احتجاج کیا۔

نوئیڈا :پیاز کی مالا پہن کر عآپ کا احتجاج
نوئیڈا :پیاز کی مالا پہن کر عآپ کا احتجاج

By

Published : Oct 31, 2020, 3:58 PM IST

بڑھتی ہوئے مہنگائی کے خلاف عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے نوئیڈا کے سیکٹر 19 میں سٹی مجسٹریٹ دفتر کے سامنے پیاز کی مالا پہن کر احتجاج کیا۔

پیاز کی مالا پہن کر عآپ کا احتجاج

عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے کہا کہ یہ مہنگائی عام آدمی کے کمر توڑنے کا کام کر رہی ہے اور حکومت بڑھتی مہنگائی پر قابو نہیں پا رہی ہے۔ جس کی وجہ سے عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے گلے میں پیاز کی مالا پہن کر احتجاج کیا اور صدر کے نام سٹی مجسٹریٹ کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا ، تاکہ بڑھتی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے حکومت متحرک ہو۔

عآپ کے ضلعی صدر بھوپیندر جادوں کا کہنا ہے کہ پورے اترپردیش میں بڑھتی ہوئی مہنگی کے خلاف عام آدمی پارٹی احتجاج کر رہی ہے۔کورونا دور میں لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں، ان کے پاس پیسے نہیں ہیں لیکن مودی حکومت کی عوام مخالف پالیسی کی وجہ سے مہنگائی بڑھتی جارہی ہے۔کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ہمارے ملک میں عام آدمی پیاز اور روٹی کھا کر گزارا کرتا ہے لیکن آج پیاز کی قمیت 80 روپئے ہوگئی ہے اس لیے آج ہم نے صدر کے نام ایک میمورنڈم بھی پیش کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے مرکزی حکومت اس بڑھتی ہوئی مہنگائی کو قابو کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت اس معاملے پر کوئی توجہ نہیں دیتی ہے تو ہم سڑک پر اتریں گے اور ہمارے رکن پارلیمان سنجئے سنگھ پارلیمنٹ میں مودی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کی مخالفت کریگی۔

عام آدمی پارٹی کے کارکن انیتا چودھری کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت بڑھتی مہنگائی پر قابو نہیں پاتی، تب تک ان کا احتجاجی مظاہرہ اسی طرح جاری رہے گا۔


عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے کہا کہ جس طرح مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے لوگوں کی زندگی مشکل سے مشکل ترین ہوگئی ہے۔ بڑھتی مہنگائی نے لوگوں کی کمر توڑ دی ہے۔پیاز کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، عام آدمی پارٹی نے آج اترپردیش کے تمام ضلعی صدر دفاتر کا دورہ کرکے میمورنڈم پیش کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details