اردو

urdu

ETV Bharat / state

مراد آباد: ریلوے وزیر پیوش گوئل کا پتلا نذر آتش - استعفیٰ کا مطالبہ

عام آدمی پارٹی مراد آباد یونٹ نے وزیر ریلوے پیوش گوئل کا مجسمہ جلایا اور ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔

مراد آباد: ریلوے وزیر پیوش گوئل کا پتلا نذر آتش
مراد آباد: ریلوے وزیر پیوش گوئل کا پتلا نذر آتش

By

Published : May 29, 2020, 11:11 AM IST

بھارتی وزیر ریلوے پیوش گوئل نے لاک ڈاؤن میں پھنسے مزدوروں کو گھروں تک پہنچانے کے لیے ملک بھر میں 'مزدور اسپیشل ٹرین' چلانا تو شروع کردیا لیکن حکومت کی بدانتظامی کے سبب ملک کے غریب اور مزدور اپنے گھروں تک پہنچنے سے قبل ہی بھوک اور پیاس سے مر جا رہے ہیں۔ چھوٹے بچوں کو پانی تک نہیں مل پا رہا ہے۔

وہیں عام آدمی پارٹی اترپردیش کے تمام کارکنان اپنے گھر کے باہر ریلوے کے وزیر کو برخاست کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details