اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر آغا خان فاؤنڈیشن کا بڑا عطیہ - کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر آغا خان فاؤنڈیشن کا بڑا عطیہ

ڈی آر ڈی اے میں چیگ ڈیولپمینٹ افسر ایکتا سنگھ کے دفتر میں آغا خان فاؤنڈیشن کے اہلکاروں نے انہیں کووڈ-19 سے بچاؤ کے لیے یہ تمام اشیا عطیہ کیں۔

بارہ بنکی: کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر آغا خان فاؤنڈیشن کا بڑا عطیہ
بارہ بنکی: کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر آغا خان فاؤنڈیشن کا بڑا عطیہ

By

Published : Jun 30, 2021, 7:26 PM IST

اتر پردیش کے چار اضلاع میں کورونا سے بچاؤ کے لیے کام کر رہی بین الاقوامی سماجی تنظیم آغا خان فاؤنڈیشن نے بدھ کو کثیر تعداد میں ضروری اشیا انتظامیہ کو عطیہ کیا۔

بارہ بنکی: کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر آغا خان فاؤنڈیشن کا بڑا عطیہ

آغا خان فاؤنڈیشن کی جانب سے ملی اس مدد کو انتظامیہ نے قابل ستائش قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ اس سے ٹیکہ کاری کی مہم اور کووڈ-19 کی ممکنہ تیسری لہر میں بڑی مدد حاصل ہوگی۔

واضح رہے کہ ڈی آر ڈی اے میں چیگ ڈیولپمینٹ افسر ایکتا سنگھ کے دفتر میں آغا خان فاؤنڈیشن کے اہلکاروں نے انہیں کووڈ-19 سے بچاؤ کے لیے یہ تمام اشیا عطیہ کیں۔

اس میں 2 وینٹیلیٹر، 5 ڈی ٹائپ جمبو سلینڈر، 300 لیٹر سینیٹائزر، ٹیکہ کاری میں بیداری کے لیے ایک کینوپی اور 2 ساؤنڈ سسٹم، 400 عدد این-95 ماسک اور کثیر تعداد میں فیس شیلڈ شامل ہیں۔

آغا خان فاؤنڈیشن کے پروگرام افسر وویک اوستھی نے بتایا کہ ان کی تنظیم بارہ بنکی کے علاوہ سیتاپور، لکھنؤ اور بہرائچ میں بھی کا کام کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فاؤنڈیشن کا مقصد یہ ہے کہ عوام کو کووڈ-19 سے بچانا اور مشکل دور میں انہیں بہتر طبی سہولیات مہیا کرانا ہے۔

مزید پڑھیں:

وییں، سی ڈی او ایکتا سنگھ نے آغا فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ اس سے ٹیکہ کاری اور ممکنہ تیسری کے دوران کافی فائدہ ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details