اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد: شرابی شوہر سے تنگ آکر خاتون کی خودکشی کی کوشش - خاتون کی حالت بگڑی

اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں ایک خاتون نے اپنے شرابی شوہر سے پریشان ہو کر ٹوائلٹ کلینر پی لیا جس سے اس کی حالت بگڑ گئی۔ پتہ چلنے پر اسے فورا ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں خاتون کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

شرابی شوہر سے تنگ آکر خاتون کی خودکشی کی کوشش

By

Published : Nov 22, 2019, 5:11 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے تھانہ پاک بڑا کا معاملہ ہے۔ جہاں پر خاتون اپنے شوہر کے ساتھ رہتی ہے۔
خاتون کا الزام ہے کہ اس کا شوہر شراب کے نشے میں اس کے ساتھ مارپیٹ کرتا ہے۔ ہر بار کی طرح آج بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ جس کی وجہ سے خاتون نے غصے میں آکر ٹوائلٹ کلینر پی لیا۔ جس سے خاتون کی حالت بگڑ گئی۔ اسے جلدی میں ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں پر اس کا علاج چل رہا ہے۔

شرابی شوہر سے تنگ آکر خاتون کی خودکشی کی کوشش
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خاتون کی حالت نازک ہے لیکن علاج سے جلد ہی ٹھیک کر لیا جائے گا۔خاتون نے پولیس سے کہا ہے کہ اس کے شوہر سے بچایا جائے تاکہ وہ بھی اچھی زندگی گزار سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details