اردو

urdu

ETV Bharat / state

خاتون کا شوہر پر تبدیلی مذہب کا الزام - uttarpradesh, llaitpur

ریاست اترپردیش کے للت پور میں ایک خاتون نے اپنے شوہر پر عیسائی مشنری کے بہکاوے میں آکر جبرا مذہب تبدیل کرانے کا الزام عائد کیا ہے۔

خاتون نے شوہر پر تبدیلی مذہب کا الزام لگایا

By

Published : Jun 30, 2019, 11:17 PM IST

خاتون کا الزام ہے کہ شوہر کی بات ماننے سے انکار کیا تو اس کے شوہر نے اس کے ساتھ مارپیٹ کی۔
یہ معاملہ صدر کوتوالی کے تحت گرام بڈوار کا ہے۔
دلت خاتون شگن پنتھ نے پولس سپرنٹنڈنٹ کو ایک عرضی دے کر اپنے شوہر دنیش پنتھ پر زبردستی مزہب تبدیل کروانے کا الزام عائد کیا ۔خاتون نے تبدیلی مذہب سے انکار کردیا تو اس کا شوہر مارپیٹ کرتا ہے بلکہ گھر سے نکالنے کی بھی دھمکی دے رہا ہے۔
متاثرہ خاتون کا الزام ہے کہ اس کے گاؤں اور اردگرد کے گاؤں میں کچھ لوگ غریب اور دلتوں کو لالچ دے کر ان سے عیسائی مذہب اپنانے کے لئے کہہ رہے ہیں ۔
پولس سپرنٹنڈنٹ نے معاملے کی جانچ کرکے ملزم شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید کارروائی کی جارہی ہے۔
-

ABOUT THE AUTHOR

...view details